پاکستان میں لگاتار پانچویں مہینے رمیٹینسز 2 ارب ڈالرز سے زیادہ رہیں

مالی سال 2020 میں گزشتہ مالی سال کے مقابے میں رمیٹینسز بڑھ کر نو عشاریہ چار ارب ڈالرز رہیں جو کہ 26 فیصد سے زیادہ کا اضافہ تھا۔

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملک میں بھیجی جانے والی رقوم یا رمیٹینسز لگاتار پانچویں مہینے 2 ارب ڈالرز سے زیادہ رہی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ملک میں بھیجی جانے والی رقوم اکتوبر کے مہینے میں دو عشاریہ تین ارب ڈالرز رہیں جو کہ گدشتہ برس اکتوبر کے مہینے کے مقابلے میں 14 فیصد سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی نوجوان کا کراچی سے ‘مارکس’ کے سربراہ تک کا سفر

مالی سال 2020 میں گزشتہ مالی سال کے مقابے میں رمیٹینسز بڑھ کر نو عشاریہ چار ارب ڈالرز رہیں جو کہ 26 فیصد سے زیادہ کا اضافہ تھا۔
اِس سے قبل رواں سال ہی جولائی کے مہینے میں رمیٹینسز ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا اُن مممالک میں شامل ہیں جہاں سے زیادہ تر رمیٹینسز پاکستان بھیجی گئیں۔

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملک میں بھیجی جانے والی رقوم کا بڑھنا پاکستان کی معیشت کے لیے خوش خبری ہے کیونکہ اِس سے پہلے معیشت کا پہیہ کرونا کی عالمی وبا کی وجہ سے تقریباً رُک گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر