ڈاکٹر قدیر خان کی وفات پر شوبز شخصیات اور کھلاڑی بھی رنجیدہ

ایٹمی سائنسدان کی وفات نے پوری قوم کو سوگ میں مبتلا کردیا۔ فنکاروں نے بھی محسنِ پاکستان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات نے پوری قوم کو سوگ میں مبتلا کردیا۔ فنکاروں نے بھی محسنِ پاکستان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ ثنا جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی ریاست بننے میں مدد کی، اس مقصد کے لیے پوری زندگی وقف کی، آج وہ انتقال کرگئے”۔

یہ بھی پڑھیے

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کرگئے، قوم سوگوار

 ظرافت کا ایک عہد تمام ، عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

اداکار اعجاز اسلم نے لکھا کہ ملک کا بڑا نقصان ہوگیا۔

ماڈل نادیہ حسین نے ٹویٹ کیا کہ سر عبدالقدیر خان، آپ کے علم اور تجربے اور بہادری کا شکریہ۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ خدا حافظ محسنِ پاکستان، ہم آپ کے مقروض ہیں۔

شوبز انڈسٹری کے علاوہ کرکٹرز نے بھی قومی ہیرو کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

وہاب ریاض، حسن علی، بابر اعظم اور محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر تعزیتی کلمات لکھے۔

متعلقہ تحاریر