سکھر انتظامیہ کی غفلت، بڑے بڑے تفریحی پارک گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے پارکوں کی ازسر نو تزئین و آرائش کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ تفریح کے لیے آسکیں۔

سکھر انتظامیہ کی غفلت سے تفریحی پارک اجڑنے لگ گئے، لب مہران سمیت دیگر پارکوں میں جاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے۔ ناقص انتظامات کے سبب تفریح کے لیے آنے والے شہریوں نے آنا چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور منتخب نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں قائم تفریحی پارک اجڑنے لگ گئے۔ محمد بن قاسم پارک ، لب مہران اور لطیف پارک سمیت دیگر علاقوں میں خطیر رقم سے ازسر نو تعمیرات و بچوں کے جھولوں سمیت چار دیواری بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار دیکھائی دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وڈیروں کے ہاتھوں نوجوان قتل! وزیراعلیٰ سندھ کی مداخلت پر مقدمہ درج

حکو مت ہو ش کے نا خن لے ورنہ دمادم مست قلندر ہو گا، ورکرز یونین سکھر

تفریحی مقامات پر ناقص انتظامات کے سبب گندگی کے ڈھیر بھی انتظامیہ کی کارکردگی کا ثبوت پیش کررہے ہیں۔ چند ماہ قبل دریائے سندھ کے کنارے لب مہران میں قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے تجاوزات تو ختم کردی گئی تھیں لیکن افسوس لب مہران کی نا تو تزئین و آرائش مکمل ہوسکی ہے بلکہ ہٹائے جانے والے جھولے و دیگر سامان بھی کوڑے میں تبدیل ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر میں لوگوں کو تفریح مہیا کرنے کیلئے بنائے جانے والے مقامات کی سورتحال انتہائی خراب ہے جس کے باعث لوگوں نے ان مقامات کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے اور وہ اپنی فیملی کے ہمراہ شہر سے باہر قائم تفریحی مقامات کی طرف جانے پر مجبور ہیں۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ضلعی حکومت کا ریونیو بڑھ سکے اور مزید ترقیاتی کام وقت پر ہوں سکیں۔

متعلقہ تحاریر