رمیز راجہ جونیئر ورلڈکپ کیلیے ٹیم کا انتخاب خود کریں گے

چیئرمین پی سی بی نے سلیکٹرز کی جانب سے منتخب کردہ ٹیم کی توثیق سے انکار کردیا، کھلاڑیوں کی کارکردگی خود دیکھوں گا، رمیز راجہ

چیئرمین پی سی بی نے اہم اعلان کر دیا، جونیئر ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا انتخاب خود کریں گے، منتخب ٹیم کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندہ خصوصی اور اسپورٹس جرنلسٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا اہم اقدام، جونیئر ورلڈ کپ کے لیے منتخب کردہ ٹیم میں نا انصافی کا نوٹس لے لیا۔

شعیب جٹ نے مزید لکھا ہے کہ رمیز راجہ کل خود نوجوان کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ چیک کریں گے اور میدان می جائیں گے، چیئرمین پی سی بی سیلیکٹرز اور کوچز سے بھی سوالات پوچھیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی کھلاڑیوں کے شرٹ نمبرز کا کھیل کیا ہے؟ ویڈیو ریلیز

عاقب جاوید کے ہیڈکوچ بننے کا امکان، شائقین کی تنقید

یقیناً چیئرمین پی سی بی کا یہ فیصلہ نہایت قابل تحسین ہے جس کی مثال شاید اب تک نہ ملی ہو۔

عموماً اس سطح پر کرکٹ ٹیم سیلیکشن میں چیئرمین پی سی بی زیادہ توجہ نہیں دیتے لیکن وزیر اعظم عمران خان کی نظر انتخاب بھی رمیز راجہ پر اس لیے پڑی کیوں کہ راجہ اپنے اختیار میں آنے والے تمام معاملات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر بھی واضح فرق پڑا ہے اور منیجمنٹ کے معاملات میں بھی بہتری آ رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر