بھارتی فوج کے ایک اور افسر نے خودکشی کرلی

2007 سے وادی میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 524 ہو گئی ہے۔

بھارتی فوج کے  ایک اور افسر میجر  پرویندر سنگھ نے ڈیوٹی کی سختی ،  افسران کے غیر منصفانہ رویے  اور کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے  احکامات سے تنگ آکر خودکشی کرلی، جنوری 2007 سے مقبوضہ وادی میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 524 ہو گئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے جانب سے جاری کردہ رپورٹ کےمطابق    مقبوضہ کشمیر میں ضلع رامبن کے علاقے مہوبل میں  23 راشٹریہ رائفلز کی الفا کمپنی کے کمانڈر میجر پرویندر سنگھ نے اپنے رہائشی کوارٹرپر اپنی سروس رائفل اے کے 47 سے خود کو گولی مارکر خود کشی کرلی۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی حکومت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کو تنہا چھوڑ دیا

افغان جنگ میں بھارت کی چالاکیاں، پاکستان امن کے لیے کوشاں

خودکشی کرنے والے میجر کے قریبی ساتھیوں نے بتایا کہ وہ ڈیوٹی کی  سختی افسران کے غیر منصفانہ رویے ، افسران کی جانب سے کشمیریوں پر غیر انسانی سلوک کے احکامات کے باعث  ذہنی دباؤ میں تھا ، اہل خانہ سے دوری اور خاندانی مسائل بھی اس کی ایک بڑی وجہ تھی اُس نے گھر جانے کے لیے چھٹی کی درخواست بھی دی تھی جس کو افسران کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ کشمیر میں تعینات سیکڑوں بھارتی فوجی اس سے پہلے بھی ذہنی اور نفسیاتی مسائل سے تنگ آکر خودکشی کرچکے ہیں۔ جنوری 2007 سے اب تک خودکشی کرنے والے فوجیوں کی تعداد 524 تک پہنچ گئی ہے۔ سیاسی و دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی دماغی صحت ، پریشانیوں اور گھریلو مسائل کا شکار ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ انتہائی قدم اٹھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر