زارا عابد لکس اسٹائل ایوارڈ کی بعد از مرگ بہترین ماڈل

ایوارڈ میں فلم، ٹی وی، فیشن اور میوزک کیٹیگریز کے فاتحین کی فہرست کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی ماڈل زارا عابد کو لکس اسٹائل ایوارڈز میں بعد از مرگ بہترین ماڈل کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

رواں سال کرونا کی عالمی وبا کرونا کے باعث لکس اسٹائل ایوارڈز ان پرسن کے بجائے آن لائن منعقد ہوئے۔ ایوارڈ میں فلم، ٹی وی، فیشن اور میوزک کیٹیگریز کے فاتحین کی فہرست کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان کی معروف ماڈل زارا عابد کو جو رواں سال 22 مئی کو ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوگئی تھیں بعد از مرگ بہترین ماڈل کا ایوارڈ دیا گیا۔

ماڈل زارا عابد کے حوالے سے پہلے میڈیا پر یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ وہ اس حادثے میں جاں بحق ہوگئی ہیں جس کی تصدیق ان کے میک اپ آرٹسٹ اکرم گوہر نے کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

عروہ حسین سماجی شعور بیدار کرنے میں پیش پیش

پاکستان کی فیشن انڈسٹری اپنی نمایاں ماڈل زارا عابد کی طیارے کے حادثے میں موت پر سوگوار ہو گئی تھی اور کئی ماڈلز اور اداکاروں نے اُن کی موت پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

ترکی کی معروف اداکارہ ایسرا بیلجک نے بھی تعزیت کی تھی۔

زارا عابد لکس اسٹائل ایوارڈز

ان کے علاوہ معروف اداکار فیصل قریشی، عمران عباس، مہوش حیات، ہمایوں سعید، وجاہت رؤف، ماہرہ خان، صبا قمر، ایمان علی، فریحہ الطاف، دیپک پروانی، ایشل فیاض، حسن شہریار منور، ماورا حسین، ایجاز اسلم، عائشہ عمر، وہاب شاہ، ماریہ واسطی، احسن خان اور فاروق مینگل سیمت بے شمارافراد نے زارا عابد کی فیملی سے تعزیت کے ساتھ موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔

لکس اسٹائل ایوارڈز میں دو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیئے گئے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ٹی وی میزبان، اداکار، شاعر، مصنف انورمقصود ہیں جبکہ دوسرے فوٹوجرنلسٹ ٹپوجویری ہیں۔

متعلقہ تحاریر