کراچی کا رومانوی موسم

شہر قائد کا موسم ابر آلود ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔

کراچی کا موسم صبح سے نہایت سہانا ہورہا ہے۔ اگرچہ درجہ حرارت 29 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے تاہم شہر کو تازہ ہواؤں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

کراچی والے ہر وقت بارش اور حسین موسم کے انتظار میں رہتے ہیں اور آج ان کا یہ انتظار ختم ہوگیا۔ شہر قائد کا موسم ابر آلود ہے جبکہ شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں تاہم آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین سہانے موسم سے متعلق پوسٹس شیئر کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار

دوسری جانب ٹوئٹر پر کراچی میں بادلوں کی حسین تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کے موسم کے حوالے سے پیشگوئی ہے کہ مون سون جلد ہی واپس آنے والا ہے۔ مون سون کی موجودہ صورتحال بھارت میں اس وقت کمزور ہے جبکہ سندھ میں ایک طویل بریک کی کیفیت ہے جو جلد ہی ختم ہونے والی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔ تیز بارشوں کی وجہ سے گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر