انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی، 171.75 پیسے کا ہوگیا

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سیشنز کے دوران ڈالر کی قدر میں 3.52 روپے کمی ہوئی ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی معاونت کےبعد انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈالر 171.75 کا ہوگیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1.03 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گزشتہ دو سیشنز کے دوران ڈالر کی قدر میں 3.52 روپے کی کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کمی ریکارڈ

پاکستان میں ڈالر 58 پیسے مزید مہنگا ہوکر 175 روپے کا ہوگیا

گزشتہ دو دنوں کے دوران ڈالر 175.1 سے کم ہو کر 171.75 پر آگیا ہے یعنی ڈالر کی قدر میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ ڈالر 58 پیسے اضافے کے بعد 175 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز  انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 0.24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کےبعد ڈالر انٹربینک میں 174.43 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 

متعلقہ تحاریر