ڈی پی او قصور کا شہید سپاہی اہلکار کے بچوں کو زبردست پروٹوکول

عمران کشمور کا کہناہیں شہید پولیس اہلکار ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

ڈی پی او قصور عمران کشمور شہید پولیس اہلکار غلام رسول کی بیٹی فاطمہ سے کیا وعدہ پورا کرتے ہوئے پولیس پروٹوکول کے ساتھ بچوں کو اسکول چھوڑنے آئے۔

 قصور عمران کشمور کے ہمراہ بچے اسکول پہنچے تو انتظامیہ نے بچوں کا والہانہ استقبال کیا۔ ڈی پی او قصور خود گاڑی چلا کر اسکول پہنچے۔

یہ بھی پڑھیے

قصور کے پھل والے میونسپل کمیٹی سے زیادہ بااختیار، گرین بیلٹ پر قبضہ

قصور میں گھر کی چھت گرنے سے خواتین اور بچے سمیت 10 افراد زخمی

اس موقع پر شہید کے بچوں کو پروٹوکول کے ساتھ ڈی پی ایس اور پولیس کی بھاری نفری چھوڑنے آئی۔ معصوم بچوں پر پولیس ملازمین، اسکول انتظامیہ پرنسپل اور اسٹاف نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

انتظامیہ نے ننھے بچوں کے ساتھ ہمدردی کے طور پر اسکول کے بچوں نے بھی والہانہ استقبال کیا پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

ڈی پی او قصور عمران کشمور کا کہنا تھا کہ شہید ہمارے ماتھے کا جھومر اور ہمارا فخر ہیں۔

شہید سپاہی غلام رسول کی  بیٹی کا کہنا تھا کہ پاپا کے بغیر دل نہیں لگتا، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصور ہم بہت شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے لیے اتنا کیا۔ شہید کانسٹیبل کے بیٹے ارسلان کا کہنا تھا کہ ہمارا اسکول اور اس کی انتظامیہ بہت اچھی ہے ہمیں اپنی پولیس پر فخر ہے۔

متعلقہ تحاریر