کمالیہ: حکومت پاکستان اور یونیسف کے زیراہتمام خسرہ و روبیلا آگاہی واک

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کا خسرہ کے خاتمے کے لیے 15 سے 27 نومبر تک بچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی۔

کمالیہ کے سٹی اسپتال میں 15 نومبر سے شروع ہونے والی خسرہ و روبیلا مہم بارے آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خسرہ روبیلا سیمینار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد کاشف کی صدارت میں سٹی ہسپتال میں منعقد ہوا۔ خسرہ و روبیلا کے خاتمے بارے ویکسین مہم بارے سیمینار میں شہریوں کو حفاظتی ٹیکوں کے شیڈول, ویکسین لگانے کی وجوہات و احتیاطیں, بنائے گئے سنٹر اور موبائل ٹیموں بارے تفصیلاً بتایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور کی 11 سالہ بچی عروج کا حوصلہ دوسروں کے لیے مشعل راہ

ڈاکٹر  کاشف نے شہریوں سے مکمل تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ ہمارے بچے ہی ہمارا سرمایہ ہے انکی بہتر نگہداشت اور صحت کے حکومت پاکستان اور عالمی ادارے جو کوششیں کر رہے ہیں قابل شتائش ہیں ہمیں ان مہمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی  یونیسف کی ڈسٹرکٹ کواڈینیٹر یونیسف میڈم شہناز کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان یونیسف کے تعاون سے خسرہ کے خاتمے کے لیے پورے ملک میں 15 نومبر سے 27 نومبر تک مہم میں 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو ویکشینیشن کرے گی۔

میڈم شہناز نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ یہ مہم خسرہ اور روبیلا جیسی موذی مرض سے بچاؤ کے لیے انتہائی ضروری ہے اس مہم کے دوران ایک دن سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر