‘کھیل کھیل میں’ برطانیہ کے سنیماز میں ریلیز کیلیے تیار

پروڈیوسر نبیل قریشی نے برطانیہ میں فلم کی نمائش کا شیڈول ٹوئٹر پر شیئر کردیا، پاکستان میں 19 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے نوجوان اور پرجوش پروڈیوسر نبیل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ برطانیہ میں رہنے والوں! فلم ‘کھیل کھیل میں’ کی سینما لسٹ یہ رہی۔۔۔۔ برطانیہ میں 19 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

گزشتہ روز اسلام آباد کلب میں فلم کا باقاعدہ پریمیئر بھی ہوگیا ہے۔ تقریب میں سجل علی اور بلال عباس نے بھی شرکت کی جنہوں نے فلم میں اداکاری بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہانیہ عامر کی نئی فلم ‘پردے میں رہنے دو’ کا ٹیزر جاری

اداکارہ حریم فاروق کا شائقین کو فلم "کھیل کھیل میں” دیکھنے کا مشورہ

کھیل کھیل میں پہلی پاکستانی فلم ہے جو کہ ملک بھر میں کورونا وبا کے بعد ریلیز ہو رہی ہے، فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نبیل قریشی اور فضا علی مرزا ہیں۔

یہ فلم 19 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم نے کئی نئے چہرے متعارف کروائے ہیں، کہانی بہت دلچسپ ہے جبکہ دورانیہ دو گھنٹے ہے۔

اسی سال دو اور فلمیں ‘کہے دل جدھر’ اور ‘پردے میں رہنے دو’ بھی ریلیز ہونے والی ہیں۔

فلمی ستاروں اور شائقین دونوں نے ہی سکھ کا سانس لیا ہے کہ بلآخر ملک میں سنیماز پر سے پابندی ختم ہوئی اور اب مہینوں بعد موقع ملے گا کہ بڑے پردے پر پاکستانی فلم دیکھی جا سکے۔

متعلقہ تحاریر