اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کا مشترکہ تعاون پر اتفاق

ثنااللہ عباسی اور رضا باقر نے ایس بی پی اور ایف آئی اے کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مضبوط کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر اور ڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ عباسی نے ایک اجلاس کی صدارت میں اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مضبوط کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں منی لانڈرنگ، سائبر حملوں اور آن لائن فراڈ کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل کے حوالے سے بات کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

نیشنل بینک پر سائبر اٹیک، تمام سروسز معطل

ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، بچوں کی بلو فلیمیں بنانے والا گروہ گرفتار

اس موقع پر نجی بینکوں کے صدور اور ایف آئی اے اور ایس بی پی کے سینئر عہدیدار موجود تھے۔

گورنر ایس بی پی نے باہمی تعاون پر زور دیا تاکہ وائٹ کالر جرائم کی تحقیقات اچھے انداز سے کی جاسکیں۔

رضا باقر نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے حالیہ دنوں میں اینٹی منی لانڈرنگ کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔

ایف آئی اے ٹیم نے بینکوں میں سائبر سیکیورٹی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے مدد دینے کی پیشکش کی اور مشورہ دیا کہ تمام بینک اپنے سسٹمز کا انفارمیشن سیکیورٹی آڈٹ کروائیں۔

اجلاس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان، ایف آئی اے اور دیگر بینکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے مختلف معالات کی نشاندہی کی گئی۔

متعلقہ تحاریر