پاکستان کو ننھا شاداب خان مل گیا

راولپنڈی کے دس سالہ بچے نے سینئر ٹیم کی جانب سے پی سی بی کے منعقدہ کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں لیگ اسپن کا جادو چلا دیا۔

اسپورٹس رپورٹر عبدالباسط نے ٹوئٹر پر ایک دس سالہ لیگ اسپنر کی شاندار کامیابی شیئر کی ہے، اس بچے کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

باسط نے لکھا ہے کہ یہ دس برس کا لیگ اسپنر ابراہیم ہے جس کا تعلق راولپنڈی سے ہے، اس نے پی سی بی کے منعقدہ ونٹر کلب چیمپیئن شپ میں سینئر ٹیم کی جانب سے حصہ لیا اور پہلے میچ میں 4 جبکہ دوسرے میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیے

حسن علی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر بن گئے

فاسٹ باؤلر حسن علی اسٹار ہیں اسٹار ہی رہیں گے

بچے نے اپنی کامیابی پر کہا کہ وہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر شاداب خان کی طرح بننا چاہتا ہے۔

اس ٹویٹ کے جواب میں شاداب خان نے باسط کو جواب دیا کہ یہ دیکھنا میرے لیے بڑے اعزاز کا باعث ہے۔ اللہ آپ کو مجھ سے زیادہ کامیابی دے۔

شاداب خان نے ننھے لیگ اسپنر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے چیمپیئن محنت کرتے رہیے۔

متعلقہ تحاریر