پیپلزپارٹی نے پنجاب میں ن لیگ کو للکار نے کی ٹھان لی

2018 کے الیکشن میں سو سے زائد ہمارے امیدواروں کو جبری طورپر پی ٹی آئی میں شامل کرایا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور نےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں  بھرپور تیاری کے ساتھ اترنے کا اعلان کرتےہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے پیپلزپارٹی پنجاب میں ہارتی آ رہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرا م میں گفتگو کرتےہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمااور پنجاب کے جنرل سیکریٹری  چوہدری منظو ر کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے پیپلزپارٹی پنجاب میں ہارتی آ رہی ہے،  2018 کے الیکشن میں سو سے زائد ہمارے امیدواروں کو  جبری  طورپر پاکستان تحریک انصاف میں شامل کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے 

پیپلز پارٹی کا جلسہ ایک، پیغامات دو

کیا پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں شامل ہونے جارہی ہے؟

انھوں نے کہا کہ ورنہ ایسے کون سی خوبی تھی کہ سنہ  1988 میں راتوں رات آئی جے آئی بنا دی گئی اور نواز شریف کو  32 ہزار امیدوار دے دیے گئے اور وہ وزیر اعلیٰ پنجاب بن گئے،  انھوں  نے کہا کہ انتخابات میں  جو تماشہ  ہوتا ہے کیا وہ حقیقت نہیں ہے   بینظیر بھٹو جو اس وقت دو تہائی اکثرت لے رہی تھی ان کو کس نے روکا ؟

دوسری جانب  سابق صدر  مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، 1979 کی طرح لاہورکے بلدیاتی الیکشن میں کلین سوئپ کریں گے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پوری قوت سے بلدیاتی انتخابات لڑیں گے اور لاہور سمیت پورے پنجاب میں پارٹی کو مضبوط کریں گے۔

متعلقہ تحاریر