گوگل نے براؤزر ایکسٹینشنز کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

آئی اے سی براؤزر ایکسٹینشنز جن فنکشنز کی فراہمی کا دعویٰ کرتے ہیں اسے صارفین کو فراہم نہیں کرتے اور صارفین کو اشتہارات کی جانب ری ڈائریکٹ کر دیتے ہیں۔

گوگل نے پالیسی کی خلاف ورزی کے باعث امریکی انٹرنیٹ کمپنی انٹرایکٹیو کارپوریشن کے متعدد براؤزرایکسٹینشنز کو ہٹا دیا ہے۔

گوگل نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے۔ کروم ویب اسٹورکی پالیسیوں سے متعلق آئی اے سی کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ تاہم گوگل نے اپنی پالیسیوں کی خلاف ورزی کے باعث ان کے براؤزر ایکسٹینشنز کوہٹا دیا ہے۔

جبکہ دیگرایکسٹینشنزپربھی غور کیا جارہا ہے۔ تاحال گوگل ویب اسٹور پر آئی اے سی کی حیثیت کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا۔

گوگل کے مطابق آئی اے سی اپنے براؤزر ایکسٹینشنز کے حوالے سے صارفین کو گمراہ کرتا ہے۔ جس کے باعث گوگل کروم براؤزر سے ان مصنوعات پرپابندی عائد کرسکتا ہے۔

گوگل کی جانب سے اس بات کی نشاندہی نہیں کی گئی کہ آئی اے سی نے کن پولیسیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ویڈیو گیمنگ اور اینی میشن کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری

ترجمان آئی اے سی کا مؤقف ہے کہ گوگل نے ان کی کمپنی سے کروم اسٹور میں ان مصنوعات کی تشہیراور تقسیم کرنے کے لیے لاکھوں ڈالرز لیے ہیں۔ گوگل اپنی پوزیشن کا استعمال کرتے ہوئے آئی اے سی کے کاروبار کو متاثر کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوگل نے ان ایکسٹینشنز کواشتراک کے معاہدے میں منظور کیا تھا۔

امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے کی جانے والی تفتیش کے نتیجے میں یہ علم ہوا کہ آئی اے سی براؤزر ایکسٹینشن کے جن فنکشن کی فراہمی کا دعویٰ کرتی ہے اسے صارفین کو فراہم نہیں کرتی اور صارفین کو اشتہارات کی جانب ری ڈائریکٹ کرتی ہے۔

متعلقہ تحاریر