پاک نیوزی لینڈ میچز کھٹائی میں پڑ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل چھ کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل چھ کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

پیر کو لاہور سے روانگی کے وقت دورہ کرنے والے تمام اسکواڈ کے کرونا ٹیسٹ منفی آئے تھے۔ تاہم اب نیوزلینڈ سے آنے والی خبروں نے کھلاڑیوں کی سنجیدگی پر سوالات اٹھادیئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ دو روز قبل نیوزی لینڈ پہنچا تھا جہاں ٹیم میزبان کے ساتھ تین ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں۔ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر چھ کھلاڑیوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی اسکواڈ کو عارضی طور پر پریکٹس سے روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بلے کے ساتھ اور اُس کے بغیر سپر اسٹار

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کا آغاز 18 دسمبر کو پہلے ٹی 20 میچ سے ہونا ہے۔ دوسرا اور تیسرا میچ 20 اور 22 دسمبر کو شیڈول ہے۔ جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر، اور دوسرا 3 جنوری کو کھیلا جانا ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں اب تک 21 مرتبہ ٹی 20 فارمیٹ میں آمنے سامنے آچکی ہیں۔ 13 میچز پاکستان میں پاکستان نے فتح حاصل کی، اور 8 نیوزی لینڈ نے جیتے ہیں۔

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ اسکور 201 ہے جو 48 رنز سے 2018ء میں جیتا تھا۔ جبکہ قومی ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 میں سب سے کم سکور 101 ہے جس میں پاکستان کو 95 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

تین نسلیں تین کھیل

متعلقہ تحاریر