مصری ماڈل فرعونی طرز کا لباس پہننے پر گرفتار

پولیس نے ماڈل اور فوٹوگرافر دونوں کو ہی گرفتار کرلیا۔ جبکہ فوٹوشوٹ کی اجازت دینے والے کو بھی سزا دی جائے گی۔

اہرام مصر کے قریب ایک ماڈل کو قدیم مصری دور کا فرعونی طرز کا لباس پہن کر فوٹوشوٹ کرانے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مصر میں ایک ماڈل سلمیٰ الشیمی نے فرعونی طرز کا لباس زیب تن کر کے اہرام مصر کے قریب فوٹو شوٹ کروایا تھا۔ پولیس نے ماڈل اورفوٹوگرافر دونوں کوہی گرفتار کرلیا ہے۔

سلمیٰ الشیمی مصرکی مقامی ماڈل ہیں جو سوشل میڈیا پر کافی مشہورہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اب تک محض 13 پوسٹس کی ہیں۔ لیکن ان کے فالوورز کی تعداد سوا لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔

ماڈل نے فرعونی دور کا لباس پہن کر اہرام مصر کے قدیم علاقے میں تصاویر کھنچوائی ہیں۔ انہوں نے قدیم مصریوں کے انداز میں ایک بیلٹ، ہاراور ہیڈ بینڈ والا سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سگریٹ پیتے ہوئے دولہا دلہن کا فوٹو شوٹ انٹرنیٹ پر وائرل

سلمیٰ الشیمی نے متعدد تصاویراورویڈیوزسوشل میڈیا پرشیئر بھی کی ہیں۔ فرعونی طرز کے لباس میں تصاویر سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

ماڈل کی اس حرکت پر مصر میں سماجی کارکنوں نے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ جبکہ سپریم کونسل برائے نوادرات کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مصطفیٰ وزیری کا کہنا تھا کہ کسی بھی فیشن ماڈل کا آثار قدیمہ کے قریب فرعونی لباس پہن کربغیراجازت داخل ہونا غیرقانونی ہے۔

انہوں نے حکم دیا تھا کہ واقعہ میں ملوث فیشن ماڈل کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عوام اورحکام کی جانب سے شدید ردعمل کے بعد ماڈل اورفوٹوگرافر دونوں کو ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ آثار قدیمہ والے علاقے میں فوٹوگرافی کی اجازت دینے والے اہلکارکی نشاندہی کی جائے گی۔ مصری تہذیب کے حق میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے شخص کو سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

جینا اسی کا نام ہے

متعلقہ تحاریر