آشیانہ اقبال ریفرنس: نیب کے وعدہ معاف گواہان نے شہباز شریف کو کلین چٹ دے دی

گواہان کا کہنا ہے کہ اس کے نیب افسران کے دباؤ کی وجہ سے شہباز شریف اور دیگر کے خلاف بیان دیا تھا۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 4 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ہاوسنگ اسکیم ریفرنس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ، نیب کے وعدہ معاف گواہ کرنل (ر) عارف مجید نے شہباز شریف کو کلین چٹ دے دی ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر نیب کے دو وعدہ معاف گواہ کرنل (ر) عارف مجید اور اسرار سعید پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

سابق وزیراعظم عمران خان کا 22 فروری سے جیل بھرو تحریک کے آغاز کا اعلان

لاہور ہائیکورٹ میں ڈی نوٹیفائی پی ٹی آئی ارکان کا کیس، ای سی پی کی انٹرا کورٹ اپیل

احتساب عدالت نمبر 5 کے جج ساجد علی اعوان نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم ریفرنس کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران نیب کے وعدہ معاف گواہ کرنل (ر) عارف مجید نے وزیراعظم شہباز شریف کو کلین چٹ دے دی ہے ، دوسرے وعدہ معاف گواہ اسرار سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم سے کچھ لینا دینا نہیں تھا۔

گواہ اسرار سعید کا کہنا تھا اس کے چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب نے یہ بیان تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے نیب افسران نے تحریری صورت میں مجھے بیان دیا تھا، کہ آپ نے یہ بیان عدالت میں دینا ہے۔

نیب کے وعدہ معاف گواہان اسرار سعید اور کرنل (ر) عارف مجید پر وکلاء نے جرح مکمل کرلی۔

گواہان کا کہنا تھا کہ اس کے نیب افسران کے دباؤ کی وجہ سےبیان دیا تھا۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 4 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو ان کے عہدے کی وجہ سے مستقل حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔

متعلقہ تحاریر