انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 1.1 روپے کی کمی
کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آئی ایم ایف کی ڈیل کے باوجود روپے کی مارکیٹ میں پاکستانی کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جمعے کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہوئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 1 روپیہ 1 پیسہ کی کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز (جمعہ) انٹربینک مارکیٹ کے بند ہونے پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 277.59 پر ٹریڈ کر رہا تھا، جبکہ گزشتہ روز ڈالر 276.46 روپے پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
غریب جائے تو جائے کہاں؟ ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی
مہنگائی کی ماری عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا: فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 96 پیسے اضافہ
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 2 روپے اضافے سے 281 روپے تک پہنچ گئی۔
پچھلے تین مسلسل سیشنوں میں اضافہ ریکارڈ کرنے کے بعد روپے نے غیر ملکی کرنسی کے مقابلے میں اپنا فائدہ کم کیا ہے۔ روپے کی قدر میں کمی پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان معاہدے کی منظوری کے بعد ہوا ہے۔
تاہم، درآمدی ادائیگیوں کے لیے امریکی ڈالر کی بڑھتی ہوئی مانگ نے روپے کے فائدہ کو الٹ دیا۔
دریں اثنا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوپہر کے کاروبار میں 187.79 پوائنٹس کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی کیونکہ جمعہ کو سرمایہ کاروں کی سرگرمیاں کم رہیں۔
بینچ مارک KSE-100 انڈیکس دوپہر کی تجارت میں 187.79 پوائنٹس گر کر 45,079.17 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
KSE-30 انڈیکس 81.55 پوائنٹس یا 0.51 فیصد کمی کے ساتھ 16,022.11 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔









