لکی علی کے پرانے گانے سیاح کا نیا ورژن ریلیز

لکی علی نے سیاح کا نیا ورژن اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کردیا۔

بالی ووڈ کے معروف گلوکار لکی علی نے 9 سال پرانے گانے کو نیا تڑکہ لگادیا، سیاح کا نیا ورژن جاری کردیا گیا۔

انڈیا کے مشہور گلوکار لکی علی نے کافی عرصے سے بالی ووڈ سے دوری اختیار کی ہوئی ہے لیکن اب انہوں نے اپنے گانے سیاح سے دوبارہ میوزک انڈسٹری میں انٹری دے دی ہے۔

 سیاح گلوکار کے 2011 کے میوزک البم راستہ من میں شامل تھا، جس کا نیا ورژن اب لکی علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا ہے۔

ویڈیو میں گلوکار گوا کے ساحل پر لائیو گلوکاری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

گلوکار نے چار روز قبل گانے کی ریلیز کے حوالے سے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی تھی جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lucky Ali (@officialluckyali)

یہ بھی پڑھیے

دلوں پر راج کرنے والے بی ٹی ایس گروپ پر ایک نظر

کچھ عرصہ قبل لکی علی کے مشہور گانے او صنم کا لائیور ورژن سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جسے مداحوں نے بےحد پسند کیا تھا۔

لکی علی اپنی منفرد آواز اور گلوکاری کے انداز کے باعث نہ صرف انڈیا بلکہ مختلف ممالک میں شہرت رکھتے ہیں۔ بالی ووڈ فلم کہو نا پیار ہے میں ان کے گائے ہوئے گانے سپر ہٹ ہوئے۔

متعلقہ تحاریر