ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلہ: سری لنکا نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

بنگلادیش نے سری لنکا کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

اس سےقبل بنگلادیش نے سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان بمقابلہ بھارت، کرکٹ کی مختصر تاریخ

بھارت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹکراؤ کس کس سے ہوگا؟

سری لنکن ٹیم کا آغاز پراعتماد نہیں تھا ان کی پہلی وکٹ دو کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب کوشل پریرا 3 گیندوں پر 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ بعد میں آنے والے بلےباز چیرتھ اسالنکا نے پیتھم نیسنکا کے مل کر ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا اور اسکور کو 71 رنز تک لےگئے۔ اس موقع پر پیتھم نیسنکا 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے انہوں نے 21 گیندوں کا سامنا کیا تھا۔ 71 کے مجموعی اسکور پر سری لنکا کی تیسری وکٹ گر جب نئے آنے والےبےباز اوشکا فرننڈو بغیر کوئی رن  بنائے آؤٹ ہوگئے۔ سری لنکا کی چوتھی وکٹ 79 کے مجموعی اسکور پر گری۔

بنگلادیش کی جانب سے محمد نعیم اور لیتن داس نے بلے بازی کا پراعتماد آغاز اور اسکور کو 40 رنز تک پہنچایا اس موقع پر لیتن داس چمیکا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے انہوں نے 16 گیندوں پر 16 رنز اسکور بنائے تھے۔

بنگلادیش کی دوسری وکٹ 56 کے مجموعی اسکور پر گری جب شکیب الحسن 7 گیندوں پر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کی وکٹ لاہیرو کمارا نے حاصل کی۔

بنگلادیش کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز محمد نعیم تھے انہوں نے 52 گیندوں پر شاندار 62 رنز بنائے ان کی وکٹ بینورا فرننڈو نے حاصل کی۔

بنگلادیش کی جانب سے مشفیق الرحیم 37 گیندوں پر 57 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ محموداللہ نے 5 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 رنز بنائے۔

سری لنکا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر  پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ سری لنکا کی جانب سے چمیکا ، بینورا اور لاہیرو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ تحاریر