اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی 22 جنوری کوہوگی
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی داکار علی انصاری اور اداکارہ صبور علی کی شادی سے متعلق تاریخ سامنے آگئی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ صبورعلی اور اداکار علی انصاری کی شادی کی تاریخ سے متعلق دعویٰ نجی ٹی وی کے ایک گیم شو کے دوران اداکارہ منال خان اور احسن محسن کی جانب سے سامنے آیا ہے۔
معاملا کچھ یوں ہے کہ حال ہی میں اداکارہ منال خان اپنے شوہر احسن محسن اکرام کے ساتھ ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں ۔ شو میں ایک گیم کے دوران احسن محسن اکرام کو اداکارہ صبور علی کو ایک مشورہ دینا تھا تاہم احسن محسن نے اداکارہ صبور علی کو مشورہ دینے کے بجائے انہیں شادی کی مبارکباد یتے ہوئے انکشاف کیا کہ دونوں رواں ماہ جنوری کی 22 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔جس پر گیم شو میں موجود ناظرین اور ان کے مداح جو ٹی وی پر یہ شو دیکھ رہے تھے متجسس ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ صبور علی کا صارف کی تنقید کا تیکھا جواب
عروہ حسین اور صبور علی کے درمیان زندگی کے فلسفوں پر گفتگو
View this post on Instagram
صبورعلی اور علی انصاری کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے تاہم سماجی رابطوں کی ویڈیو ز اور فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبور علی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ کو خوبصورت پر لباس اور ہاتھوں میں گجرے پہنے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زیر غور ویڈیو صبور علی کی ڈھولکی کی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ تو طے ہے کہ جوڑے کی شادی اسی ماہ ہونے جارہی ہے تاہم دونوں نے ابھی تاریخ کو پوشیدہ رکھا ہوا ہے۔ جس کے باعث مداحوں میں تجسس بڑھتا جا رہا ہے۔









