منی لانڈرنگ کیس : حریم شاہ اپنے وکیل کا نام سامنے لے آئیں
حریم شاہ نے انسٹاگرام پر وکیل منیر احمد خان کے وزٹنگ کارڈ کی تصویر شیئر کی ہے

متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے خلاف ڈٹ گئیں، ایف آئی کے کی جانب سے غیر ملکی کرنسی کی ویڈیو پر جواب طلبی کیلئے بطور وکیل منیر احمد خان کی خدمات حاصل کرلیں۔
پاکستانی ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نےسماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وکیل منیر احمد خان کے وزٹنگ کارڈ کی تصویر شیئر کی ہے، تصویر میں کسی قسم کی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں تاہم تاثر یہی ہے کہ حریم نے اپنے کیس کی پیروی کیلئے منیر احمد خان کی خدمات حاصل کیں ہیں
یہ بھی پڑھیے
سندھ ہائیکورٹ نےایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا
حریم شاہ نے اکاؤنٹس منجمد کرنے پر منی لانڈرنگ کے ثبوت مانگ لیے
اس سے قبل ان کے شوہر بلال شاہ کی جانب سے ایف آئی اے کے نوٹس کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے مؤقف اختیار کیا گیا تھا اور عدالت کو یقین دہانی کرائی گئی کہ حریم لندن سے واپس وطن پہنچتے ہی انکوائری کا سامنا کریں گی اور متعلقہ حکام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گی۔ منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو پر 19 جنوری کو طلب کیا گیا تھا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک اسٹار کیس کی آئندہ سماعت مارچ کے پہلے ہفتے میں ہو گی ، اس سے قبل ایف آئی اے کی جانب سے حریم شاہ کو منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو پر 19 جنوری کو طلب کیا گیا تھا۔









