پاک بھارت ٹریک ٹو مذاکرات پر میاں منشا کا چونکا دینے والا بیان

لاہور چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں منشا نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں تجارت کے فروغ کیلیے بیک چینل رابطے جاری ہیں۔

پاکستان میں صف اول کی کاروباری شخصیت میاں محمد منشا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینل رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ اس کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دونوں پڑوسیوں کے مابین معاملات بہتر ہوئے تو بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی ایک مہینے میں پاکستان کا دورہ بھی کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

میرے فوج کے ساتھ تعلقات مثالی ہیں ، وزیراعظم عمران خان

پاک سعودیہ تعلقات ہمیشہ وقت کی کسوٹی پر پورے اترے ہیں، عمران خان

چیئرمین نشاط گروپ نے یہ بات لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے ملاقات کے دوران کہی۔

میاں منشا نے دونوں ممالک کو اپنے تنازعات حل کرنے اور خطے میں غربت سے لڑنے کے لیے تجارت شروع کرنے کا مشورہ دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات اگست 2019 سے معطل ہیں کہ جب نئی دہلی نے مقبوضہ کشمیر کی خودمختار حیثیت ختم کرنے کے لیے آئینی ترمیم کی۔

اس سے قبل پچھلے سال موسم گرما میں دونوں ممالک کے درمیان بیک چینل رابطوں کی اطلاعات تھیں جو کہ ایک خلیجی ملک کی جانب سے کروائی جا رہی تھیں۔

اہم بات یہ ہے کہ میاں منشا اس وقت نا تو کسی حکومتی عہدے پر فائز ہیں، نا ہی حکمران پارٹی کا حصہ ہیں، سو ان کی جانب سے اتنا بڑیٰ دعویٰ سامنے آنا حیرت انگیز ہے۔

میاں منشا کس کی اجازت پر اور کس کی ہدایت پر ایسے بیانات دے رہے ہیں کہ جس سے ملک کی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے؟

میاں منشا کے بیان کا صاف مطلب یہ ہے کہ پاکستان نے کشمیر کے معاملے پر بھارت سے سمجھوتہ کرلیا ہے اور ہم کسی نہ کسی صورت بھارت سے تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر