شرجیل میمن نے جیل میں افغان بچوں کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے سندھ کی جیلوں میں 129 افغان تارکین وطن خواتین قید ہیں جن کے ساتھ ان کے 178 بچے بھی قانونی طور پر رہ رہے ہیں۔
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں سلاخوں کے پیچھے نظر آنے والے افغان بچوں کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو گرفتار نہیں کیا بلکہ وہ ماؤں کے ساتھ رہ رہے ہیں۔
گذشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے تصویر پر سماجی اور سیاسی حلقوں نے سندھ حکومت کو شدید تنقید کر نشانہ بنایا تھا جس کا جواب دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے بتایا ہے کہ صوبے کی مختلف جیلوں میں 129 افغان خواتین غیر قانونی تارکین وطن کو جیل میں رکھا گیا ہے ، جن کے ساتھ ان کے 178 بچے بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اعظم نذیر تارڑ اور رضا ربانی نے ٹیکنوکریٹ حکومت کو غیرآئینی قرار دے دیا
اراضی فراڈ کیس: لیگی رکن اسمبلی چوہدری اشرف 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
انہوں نے اس بات اصرار کیا کہ نابالغ بچوں کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
گذشتہ روز سوشل میڈیا پر جیل کی سلاخوں کے پیچھے مسکراتے ہوئے بچوں کی تصویر کل وائرل ہوئی تھی جس پر کارکنوں اور سیاست دانوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کرنے والے وکیل نے بھی اس بات پر اصرار کیا ہے کہ تصویر اصل ہے۔ جو کراچی سٹی کورٹ لاک اپ میں لی گئی تھی۔
یہ کراچی سٹی کورٹ کا لاک اپ ہے اور میں نے خود یہ تصویر کھینچی ہے۔ آپ آجائیں آپ کو بھی وزٹ کرادیتے ہیں https://t.co/piPA55NA2s
— samar عباس (@samarfactor) December 29, 2022
وکیل ثمر عباس نے کہا ہے کہ وہ اپنے ٹویٹ پر قائم ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ جیلوں میں اپنی ماؤں کے ساتھ رہنے والے 178 بچے گرفتار نہیں ہیں۔
Instead of addressing the issue @SindhCMHouse is denying the fact.. I and @Moni_Kakar are the defense council of them. The picture was taken in the city court's Bakshi Khana where they were bought from khi central jail for a case hearing. https://t.co/Y3MxfGhnK1
— samar عباس (@samarfactor) December 29, 2022
انہوں نے کہا کہ قانون کہتا ہے کہ اگر کوئی بچہ سات سال سے کم عمر کا ہے تو اسے جیل میں اپنی ماں کے ساتھ رہنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ جب ان کے والد بھی جیل میں ہوں گے تو بچے کہاں جائیں گے؟









