یورپ میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور
مذمتی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت یورپ کے سفیر کو طلب کرکے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائے تاکہ قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
سینیٹ نے یورپ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ یورپ کے سفیر کو طلب کرکے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے تاکہ قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا، جس میں یورپ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کے حوالے سے ارکان نے اظہار خیال کیا، جس کے بعد مذمتی قرارداد سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی، جو متفقہ طور پر منظورکرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
ای سی پی نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر 16 مارچ کو ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا
پی ٹی آئی رہنما سیلاب متاثرین کے کمبل کی فروخت کا معاملہ سامنے لے آئیں
قرار داد میں کہا گیا کہ سینیٹ قرآن پاک کو جلانےاور بے حرمتی پر صدمے کا اظہار کرتا ہے، ایسے شدت پسندوں اور جنونیوں پر یہ ایوان سراپا احتجاج ہے۔
مذمتی قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان اسلامو فوبیا پر مبنی نفرت انگیز، شیطانی عمل کی مذمت کرتے ہیں، یہ گھناؤنا اقدام بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے خلاف سازش ہے۔
مذمتی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت یورپ کے سفیر کو طلب کرکے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائے تاکہ قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ اس افسوسناک واقعے پر او آئی سی ممالک کے ساتھ رابطہ کیا جائے اور آئندہ ہفتے جنیوا میں ہونے والے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں بھی معاملہ کو اٹھایا جائے۔