پاکستان اور روس کے درمیان دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور روسی ہم منصب سرگئی لاروف نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کئی عالمی ایشو پر ایک جیسا موقف رکھتے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور پاکستان ماضی قریب میں ان تعلقات کو مزیر فروغ دینا چاہتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماسکو میں روسی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں  دوستانہ ماحول میں گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور روس کے تعلقات دو طرفہ اور علاقائی استحکام کے لیے بہت ضروری ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے درمیان 8واں بین الحکومتی اجلاس کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ ہم تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان عالمی اقتصادی سست روی کا شکار ہے یا اصل داستاں کچھ اور ؟

آصف زرداری پر الزام: پیپلز پارٹی نے عمران خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا

پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے مثبت بات چیت ہوئی ، پاکستان اور روس کے تعلقات دیرینہ اور دہائیوں پر مشتمل ہیں ، اعلیٰ سطح مذاکرات پر دعوت دینے پر روسی وزیر خارجہ کا شکرگزار ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یوکرین تنازعہ کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ،

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رہے گا ، پاکستان اور روس مختلف عالمی ایشوز پر ایک جیسا موقف رکھتے ہیں، پاکستان اور روس کا ایس سی او کے حوالے سے یکساں موقف ہے، افغانستان میں قیام امن کے لیے روس پاکستان کے ساتھ مل کر کاوشیں جاری رکھے گا۔

متعلقہ تحاریر