ایف بی آر نے ہدف سے 4 ارب زیادہ محصولات جمع کرلیے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جنوری کے مقرر کردہ بجٹ کے ہدف سے 4 ارب روپے زیادہ جمع کرلیے ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جنوری 2023 کے لیے مقرر کردہ محصولات کے ہدف سے 4 ارب روپے سے زیادہ جمع کرلیے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ماہ جنوری 2023 کے دوران محصولات جمع کرتے ہوئے قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ایف بی آر نے مقررہ ہدف سے 4 ارب روپے زیادہ جمع کیے۔
یہ بھی پڑھیے
فِچ ریٹنگز نے روپے کی قدر میں کمی کومعیشت کیلئے نقصان دہ قرار دے دیا
کے الیکٹرک صارفین کے بڑی خبر: بجلی کے فی یونیٹ میں 10.80 روپے کی کمی
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملکی برآمدات 12 فیصد کمی کا شکار ہوگئی
ایف بی آر کی جانب سے ماہ جنوری 2023 کے لیے 533 ارب کا ہدف رکھا گیا تھا تاہم ادارے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 537 ارب روپے کے محصولات جمع کیے۔ایف بی آر کے مطابق گذشتہ سال اسی عرصے سے 23 فیصد سے زیادہ کے محصولات جمع کیے گئے ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں 3965 ارب روپے کے محصولات حاصل کیے گئے ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 3367 ارب روپے جمع کیے گئے تھے۔ یعنی 18 فیصد زیادہ شرح نمو کے ساتھ محصولات جمع کیے گئے۔
رواں سال کی تیسری سہ ماہی کا آغاز شاندار کارکردگی کے ساتھ ہوا ہے ، ٹیم ایف بی آر نے سالانہ بجٹ کے ہدف کو پورا کرنے کے عزم اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اقتصادی چیلنجوں کے باوجود رواں مالی سال کے لیے 7ہزار 470 ارب روپے کا مقررہ ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔