کوہاٹ ٹنل کے قریب ہولناک حادثہ ، 17 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
پولیس حکام کے مطابق حادثہ ٹرالر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ، جو مخالف سمت سے آنے والی مسافر کوچ سے ٹکرا گیا۔
کوہاٹ انڈس ہائے وے پر ٹرالر اور مسافر کوچ کے تصادم کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے ، یاد رہے کہ گذشتہ دنوں کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت 50 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق انڈس ہائے وے پر کوہاٹ ٹنل کے قریب تیز رفتار ویگن اور ٹرالر میں ہولناک حادثے کے نتیجے میں 3 خواتین اور 2 بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم کی عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت، چیئرمین تحریک انصاف کا ٹوئٹ کے ذریعے صاف انکار
زرمبادلہ کے گھٹتے ذخائر اور گرتی برآمدات نے ملک کے کنگال ہونے کی نشاندہی کردی
حادثے کے فوری کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیموں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ جنہوں نے لاشوں کو زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
کوہاٹ ٹنل کے قریب تیز رفتار ٹرالر مسافر وین پر چڑھ گیا ، اطلاعات کے مطابق موقع پر 12 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ دیگر پانچ افراد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جبکہ حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔
پولیس کا حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرالر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ، جو مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین پر چڑھ گیا ، مسافر کوچ لکی مروت سے پشاور جارہی تھی۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں کوہاٹ تاندہ ڈیم میں مدرسے کے بچوں کی کشتی ڈوبنے سے 30 بچوں سمیت 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ۔ کشتی میں مقامی مدرسے کے 60 سے زائد بچے سوار تھے۔