کارسرکار میں مداخلت کا کیس: جوڈیشل عدالت سے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ جواد نے عمران خان کے وکیل بابر اعوان کے دلائل پر عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف احتجاج اور کارسرکار میں مداخلت کیس میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان اپنے خلاف کیس کی سماعت کے لیے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوئے ، اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد رکاوٹیں توڑ کر جوڈیشل کمپلیکس میں پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیے

راجن  پور کے ضمنی الیکشن میں زرتاج گل وزیر ہیروئن بن کر سامنے آگئیں

نواز شریف کی دشمنی میں پاکستان کو تباہ کردیا گیا، مریم نواز

سابق وزیراعظم عمران خان آج صبح زمان پارک لاہور سے روانہ ہوئے تھے۔ اسلام آباد پہنچے وہاں پر کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے اپنے رہنما کا استقبال کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ جواد نے عمران خان کے وکیل بابر اعوان کے دلائل پر عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ اکتوبر سے یہ کیس چلا آرہا تھا ، گذشتہ 9 پیشیوں کے دوران عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہورہے تھے ، تاہم اب عدالت نے شرط رکھ دی تھی کہ عمران خان عدالت میں پیش ہوں گے تو ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے ورنہ ضمانت منسوخ کردی جائےگی۔

یہ کیس ابھی تک اپنی ابتدائی پوزیشن پر ہے کیونکہ پولیس نے ابھی اپنا چالان بھی عدالت میں پیش نہیں کیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ جواد کی عدالت میں پیش ہوکر عمران خان کی لیگل فارمیلیٹی پوری کی ، جس کے بعد عدالت نے ان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

متعلقہ تحاریر