نیپرا نے بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے کا فی یونٹ سرچارج عائد کردیا
نیپرا کی جانب سے اضافے کے بعد مجموعی سرچارج 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا۔
بھوک اور ننگ سے تنگ عوام کو اب وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے جھٹکے، نیپرا نے بجلی صارفین پر بے رحمانہ سرچارج عائد کردیا۔
نیپرا نے مہنگائی اور بجلی کے خوفناک بلوں سے تنگ حال عوام پر مزید بجلی گرا دی ہے۔ بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
1400 سی سی اور دیگر سینکڑوں برآمدی اشیاء پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد کرنے کا فیصلہ
تیمور سلیم جھگڑا نے معیشت بچانے کیلیے پنشن میں اصلاحات کو ناگزیر قرار دیدیا
یہ سرچارج عوام سے مارچ تا جون 2023 تک وصول کیا جائے گا۔ اضافے کے بعد مجموعی سرچارج 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا۔
اس وقت صارفین 43 پیسے فی یونٹ سرچارج ادا کررہے ہیں۔ آئندہ مالی سال میں یہ سرچارج 1 روپے 43 پیسے رہ جائے گا۔ سرچارج کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔
نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا ہے ، جبکہ عوام کا شکوہ ہے کہ وفاقی حکومت کے فیصلے عوام کی زندگی اجیرن کر رہے ہیں ، اور ایسے میں اضافی سرچارج سے ان کے لیے بجلی کے بل بھرنا مزید مشکل ہوجائے گا۔