گوجر خان میں راشن دینے کے بہانے اوباش شخص کی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی
خاتون کے بیان کے مطابق ظفر اور شہزاد نامی ملزمان راشن دینے کے بہانے اپنے ساتھ لے گئے ، جہاں پہلے سے موجود کامل نے میرے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کرڈالی۔
غربت کا داغ، راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں راشن دینے کے بہانے بلاکر اوباس شخص نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ملزمان نے راشن دینے کے بہانے غریب شادی شدہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
یہ بھی پڑھیے
ڈیفنس میں دن دہاڑے لوٹ مار، پولیس کا ملزمان کی گرفتاری کا مشکوک دعویٰ
کراچی میں ڈاکوؤں کے 2 درجن گینگز نے بینکوں سے نکلنے والوں کو نشانے پر رکھ لیا
خاتون کے بیان کے مطابق ظفر اور شہزاد نامی ملزمان راشن دینے کے بہانے اپنے ساتھ لے گئے ، جہاں پہلے سے موجود کامل نے میرے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کرڈالی۔
واقعہ کے خلاف مقامی افراد کی زبردست احتجاج کیا گیا جس کے بعد گوجرخان پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کامل اور اسکے سہولت کاروں ظفر اور شہزاد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا دیا گیا ہے۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد پر مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔