پی ایس ایل سیزن 8 کا فائنل: لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف

لاہور قلندرز کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز عبداللہ شفیق رہے جنہوں نے 40 گیندوں پر 65 رنز اسکور کیے ، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے میگا ایونٹ کے میگا میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جو بہت زیادہ اچھا نہیں رہا۔ قلندرز کی جانب سے مرزا طاہر بیگ اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے اعتماد سے کھیلتے ہوئے 38 رنز کی سانجھے داری قائم کی ، اس موقع پر مرزا طاہر بیگ احسان اللہ کا شکار ہو گئے ۔ انہوں 18 گیندوں کا سامنا کیا اور 30 رنز اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیے

سٹے باز کمپنی نے پی ایس ایل کے بعد ٹک ٹاکرز تک رسائی حاصل کرلی

پنجاب میں عام انتخابات کے باعث نیوزی لینڈ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی ہوسکتی ہے، نجم سیٹھی

قلندرز کی دوسری وکٹ 95 کے مجموعی اسکور پر گری جب فخر زمان آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان نے 34 گیندوں پر 39 رنز اسکور کیے ان کی اننگز میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

فخر زمان کے آنے والی تین کھلاڑی صرف 17 رنز کا اضافہ کرکے پویلین لوٹ گئے۔ سیم بلنگز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، احسن بھٹی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ سکندر رضا صرف ایک رن بنا کر بولڈ ہو گئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز عبداللہ شفیق رہے جنہوں نے 40 گیندوں کا سامنا کیا اور 65 رنز اسکور کیے ، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

اننگز میں اوسط کے لحاظ سے دیکھیں تو کپتان شاہین شاہ آفریدی سب سے کامیاب بلے باز رہے انہوں نے 15 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

اس طرح لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا ۔

ملتان سلطان کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر اسامہ میر رہے جنہوں نے 24 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انور علی ، احسان اللہ اور خوشدل شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ تحاریر