پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہوگا
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ملک کو درپیش آٹھ اہم مسائل پر بحث کے ساتھ ساتھ اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس آج بروز بدھ (22 مارچ) شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔
ترجمان این اے کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام دفاتر آج معمول کے مطابق کھلیں گے۔
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ایوان صدر میں 23 مارچ کی تقریب کے انعقاد کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے 21 اور 22 مارچ کو دی گئی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے جھڑپ میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
کےپی ، پنجاب اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے، 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین آج اپنی حاضری کو معمول کے مطابق یقینی بنائیں گے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ملک کو درپیش آٹھ اہم مسائل پر بحث کے ساتھ ساتھ سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی کی جانب سے جاری فوج اور حکومت مخالف مہم کے سلسلے میں ریاست کی رٹ کو نافذ کرنے کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
سیکورٹی کی مخدوش صورتحال ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لیے جاری کیے گئے ایجنڈے میں انتخابات شامل ہیں ، تاہم پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آئندہ انتخابات سے بحث متوقع ہے۔
حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ 20 مارچ کو وزیراعظم ہاؤس میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد کیا جس میں عمران خان کی جانب سے حکومت مخالف مہم ، سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔









