آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے پاکستان نیا فنڈنگ ٹاس دے دیا

بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے قرض پروگرام کی بحالی پاکستان کے دوست ملکوں سے 5 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی یقین دہانی سے مشروط کردی ہے

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو دوست ملکوں سے 5 ارب ڈالر کی فنڈنگ کا ٹاسک دے دیا، حکومت پاکستان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے فنڈنگ کے لیے متحرک ہوگئی۔

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے قرض پروگرام کی بحالی پاکستان کے دوست ملکوں سے 5 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی یقین دہانی سے مشروط کردی ہے اور اس سلسلے میں حکومت چین کے بعد اب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے فنڈنگ کی یقین دہانیوں کے لیے متحرک ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی، ڈالر مہنگا اور سونا سستا ہوگیا

سرکاری آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، اسلام آباد کے شہری سب سے مہنگا آٹے خریدنے پر مجبور

چین نے 2 ارب ڈالر میں سے 1.7 ارب ڈالر فراہم کردیئے ہیں جبکہ چین سے مزید 30 کروڑ ڈالر اسی ماہ ملنے کی توقع ہے۔

مزید 3 ارب ڈالر کے حصول کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ حکومت پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی فنڈنگ کی ضرورت ہے۔

اس مقصد کے لیے وزیر اعظم ہاؤس، وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ کے حکام روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے طور پر رابطوں میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 9 فروری 2023 کو ہونا تھا جو اب تک نہیں ہوسکا۔

متعلقہ تحاریر