سیکورٹی فورسز کی ضلع بنوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

سیکورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے نورار میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے 10 اور 11 اپریل کی درمیانی رات دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے نورار میں آپریشن کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

کچلاک میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 4 پولیس کے جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے اعلامیے میں کہا ہے کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کامیاب انٹیلی جنس آپریشن دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے۔ کارروائی خطے میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی مسلسل کوششوں منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ تحاریر