قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اجلاس میں ملک بھر میں پرتشدد واقعات کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ) کو طلب کر لیا گیا ہے۔ سیکورٹی ادارے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیں گے۔

کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس میں متعلقہ وزراء اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے 

کور کمانڈر ہاؤس میں آتشزدگی: عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان پر سات مقدمات درج

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشد جی بی ہاؤس میں نظر بند؛ نقل و حرکت پر پابندی

اجلاس کو ملک بھر میں پرتشدد واقعات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں قومی سلامتی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

یہ اجلاس سابق وزیراعظم عمران خان کی منگل کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر