ہفتہ وار مہنگائی 45.49 فیصد تک پہنچ گئی

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 16 میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اسلام آباد: مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار 0.42 فیصد معمولی کمی کے باوجود مجموعی شرح 45 فیصد سے نیچے نہیں آئی ہے۔ چینی، چاول اور دودھ کی قیمتوں میں ہفتہ وار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 45.49 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔

پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 16 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 17 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیے 

ملکی معیشت کے مجموعی حجم  میں 33.4 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ، حکام ادارہ شماریات

آئی ایم ایف کا باب بند، پاکستان نے ڈیفالٹ روکنے کیلیے چین پر تکیہ کرلیا، فنانشل ٹائمز

ایک ہفتے کے دوران آلو، چینی، چاول، دودھ اور گوشت کی قیمتوں میں 3 روپے، مٹن کی قیمت میں 19 روپے، دودھ اور دہی کی قیمت میں 2.2 روپے فی کلو، دال ماش کی قیمت میں 2 روپے 69 پیسے اضافہ جبکہ ٹوٹا اور باسمتی چاول کی قیمتوں میں 3 روپے 76 پیسے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مرغی کا گوشت 40 روپے 92 پیسے، لہسن 10 روپے فی کلو، ایل پی جی 11.67 کلو کا سلنڈر 12 روپے، انڈے 6 روپے اور کیلا 5 روپے فی درجن سستا ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 10 روپے، مونگ کی دال 5 روپے، دال مسور 3 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل 66 روپے فی لیٹر سستا ہوا ہے جبکہ ٹماٹر ، پیاز اور گھی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر