سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل اور آڈیو لیکس کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 8 رکنی لارجز بینچ یکم جون کو کیس کی سماعت کرے گا۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں آڈیو لیکس کمیشن کیس اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ یکم جون کو کیس سماعت کرے گا۔

اس حوالے سے سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے، سپریم کورٹ نے ” پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 ” کیس کی سماعت 8 مئی کو تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے 

سندھ ہائیکورٹ کا تھری ایم پی او کے تحت گرفتار پی ٹی آئی کے 40 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر 2023 کے قانون بننے کے بعد عرفان قادر کی سپریم کورٹ پر گولہ باری

دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیکس کمیشن کیس بھی  سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 31 مئی کو کیس کی سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجاز الاحسن ، حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت میں آڈیو لیکس کمیشن کا وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا ، اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بننے والے جوڈیشل کمیشن کو مزید کارروائی سے روک دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجز بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی اور 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر