الیکشن کمیشن ووٹر رجسٹریشن کے اعدادوشمار جاری کر دیئے

ای سی پی کے نئے اعدادوشمار کے مطابق 125.96 ملین سے زیادہ ووٹرز رجسٹرڈ ہوئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے شائع ہونے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد حیران کن طور پر 125.96 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مرد ووٹرز کی آبادی 68.05 ملین ہے جو کل رجسٹرڈ ووٹرز کا 54.02 فیصد ہے۔

دوسری جانب خواتین ووٹرز کی تعداد 57.91 ملین ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ ووٹرز کا 45.98 فیصد بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

نذیر احمد ایڈووکیٹ گلگت بلتستان اسمبلی کےبلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوگئے

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کا پنجاب الیکشن اور ریویو آف ججمنٹس کیس اکٹھا سننے کا فیصلہ

اعداد و شمار کے مزید تجزیے سے ملک کے مختلف علاقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تقسیم کا پتہ چلتا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ پنجاب 71.61 ملین رجسٹرڈ ووٹرز کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد سندھ 26.49 ملین رجسٹرڈ ووٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ای سی پی کے مطابق خیبرپختونخوا (کے پی) رجسٹرڈ ووٹرز کے لحاظ سے تیسرا سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ ہے، جہاں 21.58 ملین افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

صوبہ بلوچستان 5.26 ملین رجسٹرڈ ووٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1.03 ملین ہے۔

متعلقہ تحاریر