سابق چیئرمین ایف بی آر نے اسحاق ڈار کو شریف برادران کا منشی قرار دے دیا

سید شبر زیدی کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار صاحب چھوٹی موٹی فاؤنڈریز اور ان لسٹڈ کمپنیز کے آدیٹرز اور اکاؤنٹنٹ رہے ہیں۔ فنانس منسٹری ان کے بس کا کام نہیں ہے۔

سابق چیئرمین فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (سی اے) کبھی بھی اچھے فنانس منسٹر نہیں ہوسکتے۔

ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے دنیا کے پروگرام "آج کامران خان کے ساتھ” میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید شبر زیدی کا کہنا تھا کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کبھی بھی اچھے فنانس منسٹر نہیں ہوسکتے کیونکہ ان کی اہلیت کسی اور درجے کی ہوتی ہے۔

موجودہ فنانس منسٹر اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ جو پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے وہ ڈار صاحب کو کچھ زیادہ ہی اہمیت دے رہے ہیں۔ یہ مسئلہ ڈار صاحب کا نہیں ہے ، یہ مسئلہ نواز شریف صاحب کا ہے ، یہ مسئلہ شہباز شریف صاحب کا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

پاناما کا معاملہ: جماعت اسلامی کی جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا، سپریم کورٹ نے متعدد سوالات کھڑے کردیئے

عمران خان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ  کے 3دہائی بعد بھی کونسا عالمی ریکارڈ توڑدیا؟

سید شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار صاحب نے نہ کبھی کسی بڑی کمپنی کا آڈٹ کیا ہے نہ کبھی کسی بڑی کمپنی کے ایڈوائزر رہے ہیں۔ ان کو یہ تک نہیں پتا کہ بڑی کمپنیاں کیسے رن کی  جاتی ہیں۔

افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار صاحب چھوٹی موٹی فاؤنڈریز اور ان لسٹڈ کمپنیز کے آدیٹرز اور اکاؤنٹنٹ رہے ہیں۔ فنانس منسٹری ان کے بس کا کام نہیں ہے اصل میں یہ اُن (نواز شریف ، شہباز شریف) کے منشی رہے ہیں جو سیٹھ کہے گا منشی وہی کرے گا۔

سید شبر زیدی

سابق چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی اینڈ کمپنی میں حصہ دار ہیں۔  اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی میں سابق سینئر پارٹنر رہ چکے ہیں۔ سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو رہ چکے ہیں اور کراچی اسکول آف اکنامکس کے بانی ہیں۔

متعلقہ تحاریر