الیکشن نظرثانی کیس: وفاقی حکومت کی لارجز بینچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد
رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کی جانب سے نئی کازلسٹ جاری ، تین رکنی بینچ 13 جون کو کیس کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی حکومت نے الیکشن نظرثانی کیس میں لارجر بینچ کی تشکیل کی استدعا مسترد کردی ہے۔ سماعت تین رکنی بینچ ہی کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے الیکشن نظرثانی کیس میں لارجر بینچ کی تشکیل کی استدعا مسترد کردی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے وفاقی حکومت کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے تین رکنی بینچ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔
یہ بھی پڑھیے
وفاقی حکومت نے شہریوں کو گھر بیٹھے پاسپورٹ کی تجدید کی سہولت فراہم کردی
وفاقی وزارت داخلہ سے اسلام آباد اور پنجاب میں تعینات فوجیوں کی واپسی کی درخواست
وفاقی حکومت کی جانب سے الیکشن نظرثانی کیس میں استدعا کی تھی کہ نئے قانون کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان نظرثانی کیس میں لارجر بینچ تشکیل دے۔ وفاقی حکومت نے الیکشن نظرثانی کیس کو اپیل میں منتقل کردیا ہے۔ لہٰذا اس کے لیے سپریم کورٹ لارجر بینچ تشکیل دے۔
تاہم رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کی جانب سے جو کاز لسٹ جاری کی گئی ہے ، اس میں لکھا ہے کہ وفاقی حکومت کی لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔
رجسٹرار آف سپریم کورٹ نے اس حوالے سے کاز لسٹ بھی جاری کردی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل یعنی 13 جون کو کیس کی ایک مرتبہ پھر سے سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ہی کیس کی سماعت کرے گا۔