مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے بعد کراچی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والے فورکاسٹ کے مطابق کراچی آج صبح سویرے سے ہی گہرے بادلوں کی لپیٹ میں ہے ، مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر کراچی میں داخل ہو چکا ہے جس سے اگلے ایک دو روز میں بھاری مقدار میں بارشوں کا امکان ہے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی جانب سے آج سے شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ، جس کے بعد کراچی میں موسمی ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، گوجرانوالہ، لاہور اور پاکستان کے دیگر حصوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والے فورکاسٹ کے مطابق کراچی آج صبح سویرے سے ہی گہرے بادلوں کی لپیٹ میں ہے ، مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر کراچی میں داخل ہو چکا ہے جس سے اگلے ایک دو روز میں بھاری مقدار میں بارشوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر رینج میں کرائم سین یونٹ پر 2 روزہ اورینٹیشن ورکشاپ کا انعقاد

سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کی زیرقیادت احتجاجی ریلی کا انعقاد

محکمہ موسمیات کے اعلامیے پر ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے نومنتخب میئر مرتضیٰ وہاب نے رین ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ مون سون کی بارشوں سے ہونے والی کسی بھی قسم کی تکلیف کو کم کرنے کے لیے فعال اقدامات کیے جاسکیں۔

لاہور میں مون سون بارشوں سے تباہی

دوسری جانب لاہور میں مون سون کی مسلسل بارشوں سے نشیبی علاقے ندی نالوں میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اربن فلڈنگ (شہری سیلاب) کے خدشات کا اظہار کیا ہے اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ محمد اسلم نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے غیر ضروری بیرونی سرگرمیوں سے گریز کریں۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی پیش گوئی

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ  (پی ایم ڈی) نے پاکستان کے متعدد علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے، بعض علاقوں میں وقفے وقفے کے بارشیں متوقع ہیں۔

پی ایم ڈی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہروں میں اربن فلڈنگ کے ساتھ ساتھ 8 سے 10 جولائی کے درمیانی عرصے میں دریاؤں میں سیلاب کا زیادہ خطرہ ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

افسوسناک واقعات

25 جون سے جاری مون سون کی بارشوں سے پیداشدہ سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ سے ابھی تک 8 بچوں سے سمیت ملک بھر میں 50 سے زائد افراد جان کی بازی ہوچکے ہیں۔

لاہور میں مون سون کی حالیہ بارشوں سے 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں 300 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں بارشوں سے چھتوں کے گرنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے جس سے 10 سے زائد زندگی کی بازی ہار گئے۔ شدید بارش کی وجہ سے ہزارہ انٹرچینج کے قریب بس الٹنے سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔ اٹک کے نواحی علاقے کربلا میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

متعلقہ تحاریر