پی سی بی نے پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز ملتان منتقل کر دی
ویسٹ انڈیز کا اسکواڈ 6 جون کو اسلام آباد پہنچے گا اور چارٹر فلائٹ سے ملتان جائے گا۔ ملتان شہر 14 سال بعد انٹرنیشنل میچز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کو ملتان میں منتقل کردیا ہے۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا تین میچز پر مشتمل سیریز کا حصہ 8، 10 اور 12 جون کو اعلان کردہ تاریخوں پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
بابر اعظم نے بطور کپتان عمران خان کو اپنا رول ماڈل قرار دیدیا
ریال میڈرڈ نے لیور پول کو شکست دے کر 14ویں مرتبہ چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
قومی ٹیم کے اسکواڈ کی ملتان روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 1 سے 4 جون تک لاہور میں ہوگا۔
حارث رؤف اور شاداب خان جو اس وقت برطانیہ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں، یکم جون کو پاکستان پہنچیں گے اور اگلے ہی روز کیمپ کو جوائن کرلیں گے۔
ویسٹ انڈیز کا اسکواڈ 6 جون کو اسلام آباد پہنچے گا اور چارٹر فلائٹ سے ملتان جائے گا۔ ملتان شہر 14 سال بعد انٹرنیشنل میچز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ابتدائی طور پر یہ میچز راولپنڈی میں ہونے تھے۔ پی سی بی نے مقام کی تبدیلی کی وجہ نہیں بتائی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث کیا گیا ہے۔
پاکستانی اسکواڈ:
قومی ٹیم کے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر/بلے باز)، محمد نواز، محمد نواز رضوان (وکٹ کیپر/بلے باز)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی اور زاہد محمود شامل ہوں گے۔









