یوٹیلٹی اسٹورز پر تیل اور گھی کی قیمتوں میں 110 روپے سے 213 فی لٹر اضافہ
یوٹیلٹی اسٹورز آف کارپوریشن اسلام آباد کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر نافذ عمل ہوگا۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے ڈالڈ ، ایوا ، اور سویا سپریم سمیت سب کے ریٹ بڑھا دیئے، گھی 110 سے 208 روپے فی کلو اور خوردنی تیل 110 سے 213 روپے تک مہنگا ہوگیا۔
یوٹیلٹی اسٹورز آف کارپوریشن اسلام آباد نے خورونوش کی قیمتوں مین اضافے کا اس سلسلے میں نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق ایک کلو ڈالڈا گھی 416 سے بڑھا کر 526 روپے کیا گیا ہے۔ ڈالڈا کا ایک لٹر والا خوردنی تیل 427 سے بڑھا کر 537 روپے کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
آئی کیپ نے حکومت کو کسٹم پوائنٹس سے 250 ارب روپے کمانے کی تجویز دے دی
ٹیکس محصولات میں 18 ارب روپے کی کمی ، خزانے پر مزید بوجھ پڑے گا
ایک کلو حبیب بناسپتی 137 روپے مہنگا کر 399 روپے سے بڑھا کر 536 روپے اور ایک لٹر حبیب کوکنگ آئل 128 روپے مہنگا کرکے 408 روپے سے بڑھا کر 536 روپے کیا گیا ہے۔
ایوا گھی 156 روپے مہنگا کرکے 399 سے بڑھا کر 555 روپے فی کلو کیا گیا ہے۔ ایوا کوکنگ آئل 122 روپے لٹر مہنگا کیا گیا ہے اور ایوا کوکنگ آئل کا 410 سے بڑھا کر 532 روپے کردیا گیا ہے۔
کین آلیو کا ایک لٹر تیل 408 روپے سے بڑھا کر 605 روپے کیا گیا ہے۔
سویا سپریم کا ایک کلو گھی 208 روپے مہنگا کیا گیا ہے اور اس کا ریٹ 312 سے بڑھا کر 520 کیا گیا ہے۔ سویا سپریم کا ایک لٹر والا خوردنی تیل 213 روپے مہنگا کردیا گیا ہے اور اس کا ریٹ 319 سے بڑھا کر 532 روپے کیا گیا ہے۔









