ضلع خیبر تھانہ جمرود پولیس کی کارروائی ، 5 ملزمان گرفتار، 6 کلو ہیروئن برآمد
ایس ایچ او تھانہ جمرود کا کہنا ہے ملزمان اعلیٰ درجے کی ہیروئن اسمگلنگ کرنے کے کیری ڈبے کے خفیہ خانوں میں چھپا رہے تھے۔

ضلع خیبر کے تھانہ جمرود پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اعلیٰ درجے کی ہیروئن برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ، جبکہ اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والے کیری ڈبے کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی پشاور محمد اعجازِ خان کے خصوصی احکامات پر ڈی پی او ضلع خیبر عمران خان نے منشیات فروشوں کے خاتمے کے لئے ضلع بھر میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ، ٹیمیں منشیات فروشوں و اسمگلروں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کررہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کمسن بچی فرشتہ سے جنسی زیادتی اور قتل کے مجرم کو سزائے موت
جزلان فیصل کا المناک قتل، سندھ حکومت کی بے بسی پر سوالات کھڑے
اعلیٰ پولیس حکام کے حکم پر ایس ایچ او جمرود نے خفیہ اطلاع پر بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ جمرود کی حدود میں واقع علاقہ خکی آباد میں ابراہیم کے حجرے پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان ملک کے دیگر شہروں کو ہیروئن اسمگل کرنے کی تیاری میں مصروف تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کیری ڈبہ گاڑی کے خفیہ خانوں کے ہیروین کی پیکنگ کر رہے تھے۔
ایس ایچ او تھانہ جمرود کا کہنا ہے 5 ملزمان کو موقع پر گرفتار کرلیا جن میں عمر حیات سکنہ فیصل آباد،سید انوار سکنہ افغانستان،محمد فراح علی سکنہ راولپنڈی،ذیشان علی سرگودھا،ابراہیم سکنہ جمرود خرکی آباد کے قبضہ سے مجموعی طور پر 6 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ جمرود کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے جمرود منتقل کردیا جن سے تفتیش جاری ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ملزمان سے تفتیش کے نتیجے میں مزید انکشاف سامنے آنے کے واضح امکانات ہیں۔