وزیراعظم شہباز شریف بروز پیر عازمین حج کی پہلی پرواز کو رخصت کریں گے

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ملک کے 5 بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی ، لاہور ، ملتان اور کوئٹہ سے مجموعی طور پر 400 حج پروازیں چلائی جائیں گی۔

ملک میں حج پروازوں کا آغاز کل 6 جون کو (پیر کے روز)  اسلام آباد سے ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف عازمین حج کی پہلی پرواز کو رخصت کریں گے۔ اسلام آباد ائیر پورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے تحت انکلوژر قائم کردیا گیا۔

کورونا ٹیسٹ صرف سعودی عرب کی منظور کردہ لیبارٹریز سے کرانے پر عازمین حج کی جیب پر مزید ساڑھے 34 کروڑ روپے کا بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

صدر نے الیکشن اور نیب ترمیمی بلز واپس وزیراعظم کو واپس بھجوادیئے

متنازعہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال  نے استعفیٰ دے دیا

پی آئی اے کی پہلی پرواز کل 6 جون کو اسلام آباد سے مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوگی۔ قومی ایئرلائن ملک کے سب سے بڑے پری حج فلائٹ آپریشن کے دوران پری اور پوسٹ حج آپریشن کے دوران 400 پروازیں چلائے گی۔

اس دوران  سرکاری و پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 40 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ملک کے 5 بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی ، لاہور ، ملتان اور کوئٹہ سے حج پروازیں چلائی جائیں گی۔

 وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے حج اخراجات میں کمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔ جس کے تحت سعودی عرب میں قیام و طعام اور ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات شامل ہیں۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر خصوصی انکلوژر بھی قائم کردیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے روڈ ٹو ملکہ منصوبے کے تحت پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن اور دیگر امور اسلام آباد میں ہی ہونگے، سعودی عرب میں کلیئرنس نہیں کرانی ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق اسلام آباد سے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 42 پروازیں چلائی جائیں گی۔

سعودی سفیر نواف المالکی کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ جیسی سہولیات پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزارت حج کے حکام کا کہنا ہے کہ عازمین حج لازمی ویکسینز، شناختی لاکٹ، پاسپورٹ، حج ویزہ، ٹکٹ، ریسٹ بینڈ کے حصول کیلئے حاجی کیمپ رابطہ کریں،پرواز سے 72 گھنٹے کے اندر کوویڈ پی سی آر ٹیسٹ سعودی منظور شدہ 6 لیبارٹریز سے کرانا لازمی ہے۔

عازمین حج کی سہولت کیلئے حاجی کیمپوں میں منظور شدہ لیبارٹریوں کے بوتھ قائم کر دیے گئے۔ سعودی عرب روانگی کیلئے عازمین حج کا پی سی آر (منفی) ٹیسٹ سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی آر ٹیسٹ کی مد میں عازمین حج سے اضافی 4250 روپے وصول کئے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے وزارت مذہبی امور کی طرف سے سرکاری خرچ پر عازمین حج کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹس تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے یوں پاکستان کے 81ہزار 210عازمین حج کی جیبوں سے 34کروڑ 51لاکھ 42 ہزار 5 سو روپے کےحج پیکیج کے علاوہ اضافہ بوجھ پڑے گا۔

متعلقہ تحاریر