معاشی خوشحالی کے لیے چوری بھی کرنا پڑے تو کی جائے، میاں منشاء
میاں منشاء کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مسئلہ کرپشن نہیں بلکہ نااہلی ہے، لوگوں کو کام کرنے دیں ، مقابلے بازی ہونی چاہیے۔
پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت اور چیئرمین نشاط گروپ آف کمپنیز میاں محمد منشاء کا کہنا ہے پاکستان کی شرح نمو کو کسی بھی صورت میں 10 فیصد سے کم نہیں ہونا چاہیے۔ کہتے ہیں معاشی خوشحالی کے لیے چوری بھی کرنا پڑے تو کرنی چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ میاں محمد منشاء کا کہنا تھا ہمارا جو وفد پچھلے دنوں سعودی عرب گیا تھا اسے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان نے کہا تھا کہ آپ روز آج جاتے ہیں پیسے مانگنے ، آپ کوئی مضبوط کام کیوں نہیں کرتے؟ ہم آپ کے ملک میں 30 سے 40 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 6 سے کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا
ملک آئی ٹی برآمدات کے ہدف سے محروم ہو جائے گا، پی ایس ایچ اے
چیئرمین نشاط گروپ کا کہنا تھا پوری دنیا میں جتنے بھی بڑے ایئرپورٹ ہیں وہ سب کے سب پرائیویٹ تحویل میں دیئے جارہے ہیں ، ہمارے لوگ ایئرپورٹس پر خوار ہوتے ہیں ، ہوسکتا ہے کہ اگلے تین میں ہم ایئرپورٹس کو پرائیویٹ کردیں ۔
"ملک کا نام نہیں لے سکتا لیکن ایک ملک کے ساتھ ہماری بڑی ٹرانزیکشن ہونے جارہی ہے. یہ ملک ہمیں 3ارب ڈالر کی ادھار پر گیس اور دو ارب ڈالر کیش دینے کو تیار ہے.”
چیئرمین نشاط گروپ، میاں منشا@NayaPakistanGeo pic.twitter.com/3mR3ZANWFm
— Shahzad Iqbal (@ShahzadIqbalGEO) June 5, 2022
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مشرق وسطیٰ کے کسی ایک ملک کے پاکستان کے ساتھ بہت بڑا لین دین کرنے کا امکان ہے جس کا وہ اس وقت نام نہیں لے سکتے۔ اتحادی ملک پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی سبسڈی پر گیس کی سہولت فراہم کرے گا اور 2 ارب ڈالر کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائے گا۔
نیب کی مداخلت کے حوالے سے سوال پر جواب دیتے ہوئے چیئرمین نشاط گروپ میاں محمد منشاء کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں ترامیم سے ہراسگی کا سلسلہ ختم ہو جائے گا۔کیونکہ یہ کافی اچھی تبدیلیاں ہیں۔ اب یہ بھول جائیں کہ کسی سیاستدان کو فائدہ ہے یا نقصان ہے۔
میاں منشاء کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مسئلہ کرپشن نہیں بلکہ نااہلی ہے، لوگوں کو کام کرنے دیں ، مقابلے بازی ہونی چاہیے۔
انڈیا کی مثال دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا ہمیں انڈیا کے ساتھ تجارت کرنی چاہیے ، ہم نے اب تک جو کچھ کیا ہے ، کیا اس سے ہمیں کشمیر مل گیا ہے ، ہمارے تعلقات اچھے ہوں گے ہمارے بزنس مین ان کے بزنس مین کے ساتھ کام کریں گے ،
روزنامہ ڈان اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد منشاء کا کہنا تھا کہ تمام معاشی مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے بشرطیکہ "ہم ملک کے امیر، غیرفعال کاروباری شخصیات کو موقع فراہم کریں ، ہم اپنے بارے میں دنیا کے تاثر بدل سکتے ہیں، اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یہ باور کراسکتے ہیں۔ ہمیں غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے عام طور پر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) کو راغب کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مسائل اسی وقت حل ہوں گے جب غیر ملکی سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کرنا شروع کریں گے۔ آپ اکیلے برآمدات سے غیر ملکی ذخائر نہیں بنا سکتے۔ ہندوستان نے بنیادی طور پر غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرکے 650 بلین ڈالر کے ذخائر جمع کیے ہیں۔
ڈان نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں چیئرمین نشاط گروپ کا کہنا تھا حالیہ مہینوں میں پاکستان کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ، مسلم لیگ ن کی حکومت کو آئے ہوئے 2 ماہ ہوئے ہیں ، انہوں نے ایندھن اور بجلی کی سبسڈی ختم کرنے میں تاخیر کی۔ وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ سبسڈی ختم کرنے سے انہیں سیاسی طور پر شدید نقصان ہوسکتا ہے، کیونکہ عمران خان کی حکومت نے سبسڈی ختم نہیں کی تھی ، روس کے یوکرین پر حملے کے بعد بین الاقوامی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال کے بادل چھائے رہے، جس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
میاں محمد منشاء کا کہنا تھا کہ ایندھن کی قیمت میں 40 فیصد اور بجلی کی قیمتوں میں 47 فیصد اضافے نے حکومت کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو حاصل کرنے کے ایک قدم قریب کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ان اقدامات سے موجودہ قرض کے باقی 3 بلین ڈالر تک رسائی حاصل آسانی ہوگی۔









