ہتک عزت کیس، عدالت کا میشا شفیع کو اگلی سماعت پر گواہ پیش کرنے کا حکم

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سماعت 15 جون تک ملتوی کی جاتی ہے۔

سیشن کورٹ لاہور نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کی دعوے کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا، عدالت نے میشا شفیع کو ہر صورت گواہ پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

لاہور کی سیشن عدالت میں زیر سماعت گلوکار علی ظفر کے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کی دعوے کی گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

عائشہ عمر کی اظفر رحمان کو جذباتی انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

روحیل حیات نے ملک بھر سے 140گلوکار جمع کرکے قومی ترانا ریکارڈ کرلیا

ایڈیشنل سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ جج خان محمود نے چھ جون کو کیس کی سماعت کی تھی، عدالت نے آئندہ سماعت پر میشا شفیع کو ہرصورت گواہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جاری حکم نامے میں ہتک عزت کا دعوی میں کہا گیا کہ ہتک عزت کا دعویٰ 2018 سے زیر سماعت ہے ، میشا شفیع کے گواہ آئندہ سماعت پر بیانات ریکارڈ کرائیں اور جن گواہوں پر جرح ہونی وہ بھی مکمل کریں۔

میشا شفیع کے وکیل نے موقف اختیار کہ انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ تاہم میشا شفیع کے وکلا نے سپریم کورٹ کا کوئی حکم پیش نہیں کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سماعت 15 جون تک ملتوی کی جاتی ہے۔ جس میں گلوکارہ میشا شفیع اپنے گواہوں کو نامکمل جرح مکمل کروانے کیلئے ہر صورت پیش کریں۔

متعلقہ تحاریر