پریڈ گراؤنڈ جلسہ ، عمران خان نے نیوٹرل کو آڑے ہاتھوں لے لیا
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا ملک میں کوئی حصہ نہیں ہے کیونکہ انہوں نے اپنے تمام "چوری شدہ اثاثے" بیرون ملک چھپائے ہوئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے وہ ملک کے اداروں کے خلاف جنگ کرنے نہیں نکلے ۔ ساری قوم کا اداروں کو پیغام ہے ابھی وقت ہے چوروں سے ملک کو بچا لو۔ اب قوم پیچھے نہیں ہٹنے والی ہے۔ عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں امپائر ان کے ساتھ ہیں پھر انہیں شکست دیں گے۔
اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ پاکستان تحریک انصاف کے بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا میں نیوٹرل سے پوچھتا ہوں آپ نے کیسے چوروں کو ہم پر مسلط کردیا ، میں اداروں سے پوچھتا ہوں کہ کرپشن کے خلاف ٹھیکہ صرف میں نے اکیلے نے لیا ہوا ہے ، کیا اداروں کو دکھائی نہیں دے رہا کہ کرپٹ ٹولہ ملک کو تباہ کررہا ہے ، قوم کا نیوٹرلز کو پیغام ہے ابھی بھی وقت ہے اس ملک کو چوروں سے بچا لو۔
یہ بھی پڑھیے
24ارب کی کرپشن کرنے والے ہم پر مسلط کردیے گئے، عمران خان
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا آج اتحادی بن کر بیٹھنے والے ایک دوسرے کو بیس بیس چور کہہ کر پکارتے رہے ۔ میں نے ان کے بارے میں جو کہا غلط نہیں تھا ۔
سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ریاستی اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سال کے شروع میں پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے ان کی جائز حکومت کو گرا کر ‘لٹیروں’ کو اقتدار میں آنے کی اجازت کیوں دی؟ .
عمران خان کا کہنا تھا "میں نے دھرنا نہیں دیا کیونکہ ہمیں معلوم تھا کہ شام کو لوگوں کا ایک سمندر نکل آئے گا اور تصادم کے امکانات پیدا ہوسکتے تھے ، کیونکہ مظاہرین پر پولیس کے کریک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ ناراض تھے۔”
سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران چاہتے تھے کہ پی ٹی آئی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تصادم کرے لیکن وفاقی دارالحکومت میں احتجاج ختم کرنے کے ان کے فیصلے سے خونریزی ٹل گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا ملک میں کوئی حصہ نہیں ہے کیونکہ انہوں نے اپنے تمام "چوری شدہ اثاثے” بیرون ملک چھپائے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کرنسی کی قدر گرتی ہے اور ملک کو نقصان ہوتا ہے تو اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ان کا یہاں جینا اور مرنا نہیں ہے۔
شریف اور زرداری خاندانوں کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے عمران خان نے اداروں سے کہا کہ آپ نے چوروں کو پاکستان پر مسلط کیوں ہونے دیا؟
سابق وزیراعظم عمران خان نے اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے پھر کہا کہ "کیا یہ تمہاری بھی ذمہ داری نہیں ہے؟ یا صرف میں اس ملک کی حفاظت کا ذمہ دار ہوں۔”